’ہمارے روایتی جمالیات کو تباہ کئے بغیر بھی شہر کو سجایا جاسکتا ہے‘

0
0

اسمارٹ سٹی کے لئے نصف سری نگر کی کھدائی لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہی ہے: محبوبہ مفتی
یواین آئی

سری نگر؍؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت نصف سری نگر کی کھدائی نہ صرف لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہی ہے بلکہ جمالیات کو بھی متاثر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ فن تعمیر اور منصوبہ بندی کے روایتی اور موروثی طرز کو ‘بیت الخلا میں نظر آنے والے کریہہ الصورت ٹائلاز’ سے تبدیل کیا جارہا ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘پیدل چلنے والوں کے راستوں کو وسیع کرنے کے لئے گاڑیوں کی سڑکوں کو تنگ کرکے ‘سمارٹ سٹی’ بنانے کے لئے نصف سری نگر کی کھدائی صرف باعث تکلیف ہی نہیں بلکہ یہ جمالیات کے قیمت پر بھی ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فن تعمیر اور منصوبہ بندی کے روایتی اور موروثی طرز کو ‘بیت الخلا میں نظر آنے والے کریہہ ٹائلاز’ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مشکل اور ناپسندیدہ منصوبہ کے لئے خوبصورت ’دیور سٹون‘کو منہدم ہوتے دیکھ کر دکھ ہوا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے روایتی جمالیات کو تباہ کئے بغیر بھی شہر کو سجایا جاسکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا