’ہمارے تین چوتھائی سے زیادہ لوگ اب تعلیم یافتہ ہیں‘

0
0

ملک فارما، ٹیکنالوجی، سائبر، دفاع، خلا جیسے شعبوں میں پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے: لوک سبھا کے اسپیکر
ٰیواین آئی

نئی دہلی؍؍لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 117ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے 75 سال کے سفر کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ملک کی غیر معمولی کامیابیوں میں ملک کے ہر شہری کا اہم رول رہا ہے اور ملک کے صنعت کاروں نے قوم کی تعمیر میں اپنا انمول کردار ادا کیا ہے ۔ان 75 برسوں میں ہندوستان نے مجموعی قومی خوشحالی میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ ہمارے تین چوتھائی سے زیادہ لوگ اب تعلیم یافتہ ہیں۔ ہماری اوسط متوقع عمر دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ ہم خوراک کی پیداوار میں خود کفیل ہیں اورآج ہم دنیا کی ایک بڑی آبادی کا پیٹ پالنے کے قابل ہیں۔ مسٹر برلا نے کہا کہ آج دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سڑک نیٹ ورک ہمارے ملک میں ہے۔عالمی سطح پر ملک کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان طویل عرصے سے دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں کاروباری دنیا میں بہت سی اصلاحات نافذ کی ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔لوک سبھا کے اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان نے زراعت، صنعت اور خدمات جیسے ہر شعبے میں شاندار ترقی کی ہے اور آج ملک تیزی سے خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان فارما، ٹیکنالوجی، سائبر، دفاع، خلائی، تعلیم، تحقیق جیسے ہر شعبے میں پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے۔ملک کی نوجوان طاقت کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان اپنے مثبت رویہ، قابلیت اور بھرپور سماجی ثقافتی ورثے کے بل بوتے پر ملک کی ترقی میں نئی ??جہتیں شامل کر رہے ہیں۔ مسٹر برلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بہت سے ہندوستانی نوجوان آج بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ ہندوستانی ڈاکٹر، سائنسدان، وکیل، انجینئر، تاجر پوری دنیا کی معیشت میں اپنا اہم رول ادا کر رہے ہیں، جو کہ ایک بہت ہی مثبت علامت ہے۔ملک میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ یہ شعبہ ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ہندوستان کی MSMEs اور گھریلو صنعتوں کو فراہم کی جانے والی تمام امداد کی تعریف کی۔ مسٹر برلا نے یقین ظاہر کیا کہ MSME مہم کے ذریعے ہی ملک کو خودانحصاراور بااختیار بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا کے لیے مقامی سپلائی چینز بنائی جانی چاہئیں، جس سے ہندوستان کا بیرونی ممالک پر انحصار کم ہو سکے اور "خود انحصار ہندوستان” کی تعمیر میں اس کے کردار کو مزید وسعت دی جائے۔سالانہ سیشن "انڈیا-2047” کے موضوع کا حوالہ دیتے ہوئے، مسٹر برلا نے کہا کہ پی ایچ ڈی سی سی آئی پر ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ 2047 میں ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے دوراندیشی کے ساتھ تیزرفتار کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڑن نے ملک کو ایک مثبت سمت دی ہے جس پر پی ایچ ڈی جیسے ادارے آگے بڑھ رہے ہیں۔ شری برلا نے زور دے کر کہا کہ اس کانفرنس کو ایک اجتماعی عہد کرناچاہیے کہ سال 2047 میں جب ہم آزادی کے سو سال مکمل کریں گے، تب ہمارا ملک ایک ترقی یافتہ ملک ہونا چاہیے۔برلا نے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کی طویل تاریخ کے بارے میں بتایا کہ پی ایچ ڈی سی سی آئی نے ہندوستان کی معیشت کو مثبت نقطہ نظر دینے اور ہندوستان میں وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور مرکز اور ریاستوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 75 برسوں کے دوران چیمبر آف کامرس نے اپنی تحقیق پر مبنی پالیسی کے ذریعے ملک کی صنعت، تجارت اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کی معاشی ترقی کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا