ہمارا مقصد سب کیلئے سماجی تحفظ اور ہر شہری کیلئے معیارِ زندگی کو یقینی بنانا ہے:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں پنشنرز سمیلن کا اِفتتاح کیا اورپنشن سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج جموں میں پنشنرز سمیلن کا اِفتتاح کیا اور پنشن سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ضلع اِنتظامیہ جموں کو اِنٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم (آئی ایس ایس ایس) میںکامیابی حاصل کرنے اور بڑھاپے، بیوہ اور دیویانگ زُمرے کے 63,919 مستفیدین تک پہنچنے کے لئے مسلسل مہم چلانے پر مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہا،’’ہمارا مقصد سب کے لئے سماجی تحفظ اور ہر شہری کے لئے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانا ہے۔ سماج کے ہر طبقے کو بغیر کسی اِمتیاز کے مرکزی اور یو ٹی سکیموں کے فوائد مل رہے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے عام آدمی کو بااِختیار بنانے اورمعاشرے کے محروم طبقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے جموں و کشمیر اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کے لئے ترقی، خوشحالی اور معیاری زندگی کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ نے غریبوں، پسماندہ اور کمزوروں کے لئے مزید حقوق اور وسائل کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پنشنرز سمیلن میں حکومت کے سماجی بہبود کے مختلف اَقدامات کا اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اِن اَقدامات سے جموں کشمیر میں ترقیاتی عدم توازن کو دور کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ نے غریبوں اور محروموں کے مفاد میں بلا خوف و خطر تمام فیصلے کئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ متعدد سکیموں کی تکمیل پروگراموں کے مناسب اَنجام دہی کے متاثر کن مظہر کو نمایاں کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں، اَفسروں اور سول سوسائٹی کے اَرکان سے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا تاکہ تمام اہل اِستفادہ کنندگان کو سماجی تحفظ کی سکیموں سے مربوط کیا جاسکے اور اِن کی زندگی میں بامعنی تبدیلی لائی جاسکے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مستحقین کو سکوٹی، منظوری نامے اور دیگر مراعات حوالے کئے ۔اِستفادہ کنندگان نے اَپنے تجربات کا بھی اِشتراک کیا اور مختلف سماجی بہبود ی سکیموں کے تحت فوائد کی بغیر کسی رُکاوٹ توسیع کے لئے اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموںبھارت بھوشن،میئر جموں میونسپل کارپوریشن راجندر شرما،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،آئی جی پی جموں آنند جین،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کمار واشیا، سینئر اَفسران اور مستحقین موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا