عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ ڈپٹی کمشنر، ادھم پور، سچن کمار ویشیا نے آج بلاک گورڑی کا دورہ کیا اور سب ڈویژن رام نگرمیں منعقدہ ہفتہ وار بلاک دیوس کے دوران کئی عوامی مسائل اور مطالبات سنے۔اس موقع پرپی آر آئی کے ممبران نے کئی مسائل اور مطالبات پیش کیے جنہیں انتظامیہ نے بغور سماعت کیا ۔وہیںڈپٹی کمشنر نے تحمل سے عوامی مسائل اور مطالبات سننے کے بعد متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء ایگزیکٹیو انجینئرز پی ایم جی ایس وائی اور پی ڈبلیو ڈی کو عوام کے مسائل کو سات دنوں کے اندر حل کرنے کی ہدایت دی گئی اور ان سے کہا گیا کہ وہ ذاتی طور پر علاقوں کا دورہ کریں اور مختلف سڑکوں کی تازہ ترین پیش رفت کی نگرانی کریں۔