یواین آئی
انقرہ؍؍یہ دعویٰ کہ "ترک جنگی طیاروں نے شام کے علاقے دیرک میں ایک ہسپتال پر بمباری کی” حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔شمالی شام میں ترک مسلح افواج کے فضائی آپریشن سے متعلق الزامات کے حوالے سے ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کے ڈس انفارمیشن سینٹر کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج کی شام میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے عناصر کے خلاف فضائی کارروائیوں کے دوران معصوم شہریوں، دوست عناصر، تاریخی اور ثقافتی اثاثوں اور ماحولیات کو نقصان پہنچنے سے روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔واضح کیا گیا ہے کہ”یہ دعویٰ کر کے ایک سیاہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ جن دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا وہ ‘اسپتال اور شہری بستیاں’ ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کی چالوں پر بھروسہ نہ کریں۔” ‘ترک جنگی طیاروں نے شام کے دیرک علاقے میں ایک ہسپتال پر بمباری کی ہے’، پر مبنی دعوے دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے لیے پروپیگنڈا کرنے والے سماجی رابطوں کے پیجزز سے کیے گئے ہیں۔”