ہر شکھر ترنگا ٹیم کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ہر شکھر ترنگا مہم کی ٹیم نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔کرنل آر ایس جموال کی قیادت والی ٹیم جس میں این بی سب ٹی چوسگیل ، ہیورا کیش یادو ، ہیو کیول اور امیت چودھری شامل تھے ، نے لیفٹیننٹ کواَپنی ہر شکھر ترنگا مہم کے بارے میںجانکاری دی اور وہ ملک کی تمام ریاستوں کے بلند ترین پہاڑوں اور پوائنٹس پر چڑھ رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیم کے ان کی منفرد کوشش کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کرنل جموال کو کوہِ پیمائی میں کامیابیوںاورجموںوکشمیر اور ملک کا نام روشن کرنے پر بھی مبارک باد دی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ہر شکھر ترنگا مہم ٹیم پہلے ہی سات شمال مشرقی ریاستوں کے بلند ترین پہاڑوں ، ہماچل پردیش ، اُترا کھنڈ ، جموں وکشمیر کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکی ہے ۔ اَب ٹیم 18ریاستوں کے بلند ترین پوائنٹس پر چڑھنے کے مہم پر ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا