ہریانہ قربانی کی سرزمین ہے: شاہ

0
0

کانگریس نے ہمیشہ فوج کی توہین کی ہے

یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو ہریانہ کے ریواڑی میں منعقد جن آشیرواد ریلی میں کہا کہ ہریانہ کی سرزمین قربانی، بہادری، علم، روحانیت اور گیتا کی سرزمین ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اس میں ہریانہ کی ماؤں کا اہم تعاون ہے جو ہریانہ کے ہر دسویں فوجی کو فوج میں خدمات انجام دینے کے لیے بھیجتی ہیں۔

https://www.bjp.org/haryana
مسٹر شاہ نے جلسہ عام کو یاد دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 کی لوک سبھا انتخابی مہم ہریانہ سے ہی شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے لے کر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی تک کانگریس کی حکومت نے 40 سال تک ہریانہ کے فوجیوں کا ’ون رینک ون پنشن‘ کا مطالبہ پورا نہیں کیا، لیکن مسٹر مودی نے 2015 میں ون رینک ون پنشن کا مطالبہ پورا ہوا۔
کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ فوج کی توہین کی ہے۔ آرمی چیف کو غنڈہ کہنے کی جرات صرف کانگریس ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کانگریس یہ غلط فہمی پھیلا رہی ہے کہ اگنی ویر بننے کے بعد فوج سے واپس آنے والے نوجوانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے گا، لیکن آج وہ یہ وعدہ لے کر جا رہے ہیں کہ ہریانہ میں ہر اگنی ویر فوجی کو پنشن کے ساتھ نوکری دی جائے گی۔ مرکزی حکومت اور ہریانہ حکومت مل کر ہریانہ کے تمام اگنی ویروں کو مقررہ پنشن کے ساتھ سرکاری ملازمتیں فراہم کریں گے۔
مسٹر شاہ نے ریواڑی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار لکشمن یادو، باول سے ڈاکٹر کرشنا کمار اور کوسلی سے انل یادو کو کمل کے پھول کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر پنڈت موہن لال بدولی، مرکزی وزیر راؤ اندرجیت سنگھ اور ضلع بی جے پی صدر ڈاکٹر وندنا بھی موجود تھیں۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا