لازوال ویب ڈیسک
(پریس ریلیز) مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں اے، آئے، یو، ٹی، سی کی نیشنل تنظیم طبِ یونانی کے فروغ کے ساتھ ڈاکٹرس و حکماء، اطباء، ایم آر اور مینوفیکچررس کی ونگ کے مسائل حل کرنے کے لئے متحرک ہے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس(AIUC) کے بینر تلے "ہر گھر یونانی گھر گھر نورانی” نعرے کے ساتھ یونانی ادویات کے فروغ کے لئے پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے
اسی مناسبت سے شہرِ مالیگاؤں میں ڈاکٹر و حکیم خالد نیازی صاحب کی رہنمائی و سرپرستی میں رائل کالج آف فارمیسی (سہیوگ ہوٹل) کے پیچھے صبح 11 بجے سے دوپہر 1بجے تک اور دوسرا پروگرام محمدیہ طبیہ کالج و السائر ہاسپٹل مالیگاؤں میں 3بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کیا گیا اس پروگرام میں "آؤ یونانی پریکٹِس کریں” ساتواں تہنیتی جلسہ برائے انٹرنز فارغین بی، یو، ایم، ایس طلبہ و طالبات کو سند، ٹرافی، شال و گُل کے ذریعے حوصلہ افزائی و سراہنا کی گئی رائل کالج آف فارمیسی پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ایم، ایس حسین صاحب نے فرمائی مقررین میں اغراض و مقاصد ڈاکٹر و حکیم خالد نیازی صاحب، ڈاکٹر اخلاق احمد عثمانی، ڈاکٹر ایس ایم حسین، ڈاکٹر ندیم عثمانی، حاجی لئیق، ڈاکٹر انس، ڈاکٹر اخلاق احمد، ڈاکٹر عبدالرحمن، صاحبان کے علاوہ ڈاکٹر شکیلہ صاحبہ نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یونانی ادویات کی افادیت اور نیک خواہشات پیش کی نظامت کے فرائض بخشی عبدالرحمن صاحب نے ادا کی۔ اسی طرح منصورہ طبیہ کالج پروگرام ڈاکٹر زبیر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا نظامت ڈاکٹر حامد صاحب نے انجام دی رسمِ شکریہ ڈاکٹر تابش صاحب نے پیش کیا دونوں پروگراموں میں شریک مہمانِ خصوصی کے طور پر دھولیہ، مالیگاؤں لوک سبھا(MP) شوبھا تائی کی بیٹی ڈاکٹر میوری بچھّاؤ(ایم ڈی،ایس پروستھوڈونٹکس ایڈمنسٹریٹر سینٹر آف ایکسسیلیینس ڈی وائے پاٹل یونیورسٹی ممبئی)، رضوان عبدالمطلب سر، حاجی لئیق، ڈاکٹر ایوب رحمانی، ڈاکٹر اخلاق احمد، ڈاکٹر نوید مومن، انصاری محمد یوسف، انصاری خلیق احمد عبداللطيف، ڈاکٹر افروز، ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر ریحان احمد ،ڈاکٹر مومن ناظم، ڈاکٹر نیازی ذکیہ شاہین، ڈاکٹر فریدہ انصاری، ڈاکٹر سیّدہ پروین، ڈاکٹر شبیر انصاری، ڈاکٹر سفیان خان، ڈاکٹر تابش، ڈاکٹر اجمل گلزار خان، ڈاکٹر عابدالرحمن، ڈاکٹر سیلم شاہ، ڈاکٹر انس فاروقی، ڈاکٹر سیلم بیگ، ڈاکٹر شفیق احمد عبدالرشید، ڈاکٹر ریحان احمد ڈاکٹر افضل، ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر ذاکر انصاری، مولانا عبدالرشید، محمد عارف نوری، راشد نیازی، امتیاز حکیم، شیخ عبدالغفار وغیرہ موجود تھے۔