’ ہرنی کو تحصیل کا درجہ اور مینڈھر کو ضلع کادرجہ دےا جائے‘

0
0

مےنڈھر کو ترجیحی بنےادوںپر ضلع کا درجہ دینا انصاف کی بات ہے:الحاج ماسٹر محمد دین پسوال
لازوال ڈیسک
مےنڈھر//الحاج ماسٹر محمد دین پسوال پی ڈی پی ضلع نائب صدر نے پریس بیان دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ محبوبہ مفتی نے چند دن قبل ضلع پونچھ کے دوردراز پہاڑی علاقوں کے کونے کونے سے ہر طبقہ کے انسانوں سے بغیر رنگ و نسل مذہب و ملت اور بغیر کسی پارٹی کی حمائیت کے دربار لگا کر 18گھنٹے عوامی گروپ بندی کی روشنی میں ضلع تعمیر و ترقی سے متعلق تمام عوامی مشکلات اور مصائیب کو غور سے سنا اور مسائل حل کی جانب انسانیت کے دائرہ میں رجوع کیا جس کی بنا پر ضلع پونچھ کی عوام دلوں کی عمیق گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مینڈھر چار تحصیلوں پر مشتمل ہے۔جن میں مینڈھر،بالاکوٹ،منکوٹ،ہرنی3 تحصیلوں میںتحصیلدار بیٹھے ہیں اورہرنی میں قدیم سے تحصیلدار بیٹھا کرتا تھا مگر اب کی بار نہیں بیٹھا ہے۔ نائب تحصیلدار کام چلاتا ہے۔ وہاںہرنی میں نےابت کا درجہ بڑھا کر تحصےل کا درجہ دیا جائے ۔ کیونکہ یہ پہاڑی علاقہ ہے غریب عوام ہیں فوراً انصاف کرتے ہوئے ہرنی کو تحصیلدار دیا جائے۔چار تحصیلوں کے مقامی حالات والے زیر نظر مےنڈھر کو ترجیحی بنےادوںپر ضلع کا درجہ دینا انصاف کی بات ہے۔ اگر ایسا جلدی میں ممکن نہ ہو تو فوری طور ایڈیشنل ڈی سی کو بٹھایا جا ئے جواز حد ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا