لازوال ڈیسک
جموںرجسٹرار جنرل کی طرف سے جاری کی گئی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقین سے کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ اور اس کی دیگر ماتحت عدالتیں یکم مئی2018 ءسے گرمائی سین 2018 کے دوران ایک مقررہ وقت کے شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔اسی طرح ہائی کورٹ وِنگ سرینگر کے عدالتی اوقات صبح10:30 سے ایک بجے اور بعد دوپہر2 بجے سے4:30 بجے تک مقرر ہوں گے۔ ہائی کورٹ وِنگ جموں کے عدالتی اوقات8:30 صبح سے10:30 اور11 بجے سے1:30 تک جاری رہیں گے۔جموں صوبے کی ماتحت عدالتوں کے دفتری اوقاف صبح8 بجے سے1:30 بجے( سوائے کشتواڑ، بٹوت، بانہال، گُول، بنی، اُکھڑال اور جوڈیشل ضلع بھدرواہ کے) مقرر ہوں گے۔صوبہ کشمیر کی ماتحت عدالتوں کے دفتری اوقات صبح10 بجے سے4:30 بجے مقرر ہوں گے۔ یہی دفتری اوقات کشتواڑ، بٹوت، بانہال، گُول، اُکھڑال اور جوڈیشل ڈسٹرکٹ بھدرواہ میں مقرر ہوں گے۔