گیل انڈیا کے تعاون سے دہلی پولیس پبلک لائبریری کے بچوں کی ملی اڑان

0
0

نئی دہلی :  دہلی پولسو گیل انڈیا کے اشتراک سے قائم دہلی پولیس پبلک لائبریری آر کے پورم اور اوکھلا وہار میٹرو پولیس اسٹیشن نے دو سال میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان دو لائبریریوں سے دو ہزار سے زیادہ اسٹوڈنٹ فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔ اس سال 27 طلبہ و طالبات پیشہ وارانہ کورسز می داخلہ لینے اور 8 سرکاری نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
یہ پروجیکٹ دہلی پولس اور شکھر آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے 2012 میں اوکھلا تھانے میں دہلی پولس پبلک لائبریری کے قیام سے شروع ہوا تھا ۔ اس کا مقصد پولس اور عوام کے درمیان کے فاصلہ کو کم کرکے دوستانہ ماحول قائم کرنا اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کو ان کی پڑھائی پوری کرنے میں مدد کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کے ہدف کو حاصل کرنے کے ساتھ اچھے شہری بن سکیں ۔ یہ پوری دنیا میں دہلی پولس کی منفرد کمیونٹی پولیسنگ کی پہل ہے ۔ جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے مضبوطی ملی ہے ۔ گیل انڈیا جیسی بڑی کمپنیوں نے اس پروجیکٹ کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے ۔ گیل انڈیا کے تعاون سے آر کے پورم اور اوکھلا وہار میٹرو پولس پبلک لائبریری میں پیشہ ورانہ کوسز میں میں داخلے اور سرکاری نوکریوں میں تقرری کے مقابلہ ذاتی امتحانات کی تیاری کے لئے چلائے جا رہے مفت کوچنگ سے دوہزاربسے زیادہطلبہ وطالبات مستفیدہو چکےہیں ۔ گیل انڈیا کے اشتراک سے چلائی جا رہی دونو لائبریریوں سے اس سال 27 طلبہ و طالبات کا ماس میڈیا، بی اے آنرس، بی ایڈ، ای ٹی ای میں داخلہ ہوا ہے جبکہ توحید سیفی بی ایس اے ہاسپٹل روہنی میں ایم بی بی ایس میں اور وکاش کو آئی آئی ٹی دہلی میں داخلہ ملا ہے ۔
انہیں دو لائبریریوں سے 8 طلبہ و طالبات سرکاری نوکری حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔ ابھسیک کمار، سمت ملک اور ریشبھ پوسک ایس ایس سی ایم ٹی ایس میں منتخب ہوئے ہیں ۔ منیش کمار تیواری آئی بی، فیضان سیفی اگنی ویر، گولڈی دہلی پولس میں سپاہی، پروینہ سی آئی ایس ایف میں جبکہ مس نہا کو یوکو بینک میں کلرک کی نوکری پانے میں کامیابی ملی ہے ۔
اس موقع پر شکھر آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری محمد ندیم اختر نے بتایا کہ گیل انڈیا کے تعاون سے جہاں ضرورت مند بچے تعلیم کے ذریعہ اپنا روشن مستقبل بنانے میں لگے ہیں ۔ وہیں سرکاری نوکری حاصل کرکے اپنی فیملی کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔ دہلی پولس پبلک لائبریری کا پروجیکٹ تعلیم کے ساتھ لڑکیوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں ایمپاور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
اوکھلا وہار تھانے کے ایس ایچ او سہیورام یادو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے تھانہ میں قائم دہلی پولس پبلک لائبریری آنے والے بچے اپنے خوابوں کو تعبیر کر اچھے شہری بن رہے ہیں ۔ میری پوری کوشش رہتی ہے کہ ان کی تعلیمی ضرورت وقت پر پوری ہو اور پڑھائی کے لئے بہتر سہولت فراہم ہوتی رہے جبکہ روندر تیاگی ایس ایچ او آر کے پورم نے کہا کہ بچوں کو دل لگا کر پڑھتے دیکھ کر اچھا لگتا ہے ۔ مجھے ان کی پڑھائی لکھائی میں مدد کرکے خوشی ہوتی ہے ۔ میں ان کے ساتھ لائبریری میں وقت دیتا ہوں تاکہ ان کی ضرورت کو محسوس کر سکوں ۔ آگے بھی ہم ان کی مدد کرتے رہیں گے تاکہ وہ اپنی پڑھائی پوری کرکے خود اچھا شہری بنیں اور سماج کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا