یو این آئی
نئی دہلی// سپریم کورٹ وارانسی کی متنازعہ گیانواپی مسجد میں رمضان کے دوران وضو کرنے کی اجازت دینے کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے جمعرات کو اس معاملے کی مزید سماعت 14 اپریل کو کرنے پر اتفاق کیا بینچ کے سامنے خصوصی تذکرے کے دوران سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا اور رمضان میں وضو کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ کچھ ہندو درخواست گزاروں نے گیانواپی مسجد میں شیولنگ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سے تنازعہ چل رہا ہے۔