گھڑی رنبل چوپڑا شاپ کو ملے الگ مونسپلٹی کمیٹی کا درجہ: منکوٹیہ

0
0

ونے شرما
ادھمپور//پینتھرز پارٹی کی جانب سےجاری بیداری مہم آج گھڑی میں پہنچی جہاں پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے لوگوں کو گڑی رےمبل چوپڑا شاپ کے اہم مسائل پر بیدار کیا۔جس نشہ، رےبل کو ماڈل ولیج کا درجہ نہ ملنا اور صاف پانی کی منصوبہ بندی میں 7 کروڑ کا ابھی تک کچھ اتہ پتہ نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہی تقریبا 25 کروڑ کی بجلی کی منصوبہ بندی کا گھوٹالہ شامل ہے۔اس موقع پر منکوٹیہ نے کہا کہ گڑی رےبل چوپڑا شاپ اور آس پاس کے علاقوں کو الگ منسپلٹی کمیٹی کا درجہ ملنا چاہئے کیونکہ یہاں قریب 7000 ووٹر سے زیادہ ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور بنیادی سہولیات کے لئے جھجنا بھی نہیں پڑے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا