گھنٹہ گھرکے نزدےک آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج ماہانہ اجرتوں میں اضافے سمیت دوسرے مطالبات کے حق میں نعرے بازی

0
0

سی این ایس
سرینگرآنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات منوانے کے حق میں گھنٹہ گھرکے نزدےک اپنے مطالبات کے حق مےں صدائے احتجاج بلند کےا ۔سی اےن اےس کے مطابق آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے ’آل جموں وکشمیر آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس یونین‘ کے بینر تلے گھنٹہ گھر کئے نزدےک احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی ورکروں اور ہلپروں نے اس دوران اپنی ماہانہ اجرتوں میں اضافے سمیت دوسرے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ آنگن واڑی ورکروں نے اپنی ماہانہ اجرتوں میں اضافے سمیت دوسرے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آنگن واڑی وکررس یونین کی صدر تسلیمہ سبحان نے کہا کہ پچھلی پی ڈی پی اور بی جے پی سرکار اُن کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی جبکہ ہم پچھلے چھ ماہ سے احتجاج پر تھے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا”اگر دیگر ریاستوں میں بغیر کسی احتجاج کے آنگن واڑی ورکروں کی تنخواہ پانچ ہزار روپے ماہانہ کی جاسکتی ہے تو حکومت جموں کشمیر ایسا کیوں نہیں کرسکتی۔انہوں نے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کیلئے ریٹائرمنٹ کی مراعات واگزار کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کی ہے کہ ورکروں اور ہلپروں کے مسائل کو حل کریں۔احتجاج کرنے والی ورکروں اور ہلپروں کا کہنا تھا کہ انہیں گورنر سے کافی اُمید یں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے چالیس برسوں سے دن رات محنت کر کے کام کرتی آرہی ہیں لیکن اُن کی محنت کو ہمیشہ ہی نظر انداز کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ36سو روپے کا ماہانہ مشاہرہ آج کے مہنگائی کے دور میںکافی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ریاستی سرکار کی طرف سے صرف چھ سو روپے جبکہ مرکزی سرکار سے تےن ہزار ملتے ہیں جس سے گذارہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ریاست گورنر اُن کے مسائل کو حل کرانے میں ذاتی مداخلت کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا