یواین آئی
گْنا؍؍مدھیہ پردیش کے گونا ضلع میں ایک ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد ایک مسافر بس میں آگ لگنے کے خوفناک حادثے میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے جن میں سے 15 کی حالت اب بھی انتہائی نازک ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔بجرنگڑھ پولس ذرائع نے بتایا کہ بس جو کل رات تقریباً 8.30 بجے حادثہ کا شکار ہوئی، گْنا سے آرون جا رہی تھی اور سیمری گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے بس الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار 12 مسافر اور ڈمپر ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔اس ہولناک حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو گْنا جا کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیں گے۔سرکاری معلومات کے مطابق ڈاکٹر یادو آج صبح بھوپال سے گنا کے لیے روانہ ہوں گے۔اس سے پہلے آج، وہ وزارت میں پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ زراعت کی جائزہ میٹنگ کرنے والے تھے، لیکن اب وہ گْنا جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔