گوٹریس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا

0
0

اقوام متحدہ، 13 اگست (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جان و مال کے مسلسل نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے پیر کو کہا، "سیکرٹری جنرل گوٹیریس غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی مسلسل ہلاکتوں اور املاک کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیاہے اور ان واقعات کی مذمت کی ہے۔ ہم غزہ شہر میں الطبین اسکول پر اسرائیل کے ایک اور تباہ کن حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس اسکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینی خاندانوں نے پناہ حاصل کی ہے۔ اس حملے میں کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ غزہ میں دہشت، نقل مکانی اور مصائب کا سلسلہ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز غزہ میں الطبین اسکول پر اسرائیل کے تباہ کن حملے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

مسٹر حق نے کہا کہ مسٹر گوٹیریس یہ دیکھ کر مایوس ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کی شقوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات میں دوبارہ شامل ہوں اور جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر اتفاق کریں۔ ترجمان نے کہا، "سیکرٹری جنرل فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کی اپیل کی ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اورغزہ و دیگر مقامات پر بلا روک ٹوک اور محفوظ انسانی رسائی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔”

دوسری جانب فلسطینی طبی اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح وسطی غزہ شہر کے الطبین اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا