گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول منجا کوٹ میں ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا

0
0

گلوکاروں کی ٹیم نے کی شرکت،طلباء نے بھی اپنے کلام پیش کئے
سیارف خان
منجاکوٹ؍؍گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول منجا کوٹ میں فوج کی جانب سے ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسموقع پر لیفٹیننٹ کرنل ڈی کے سنگھ مہمان خصوصی تھے اور پرنسپل ہائر اسیکنڈری اسکول منجا کوٹ پروگرام کے آرگنائزر تھے۔ واضح رہے اس طرح کے ثقافتی میلے کا مقصد نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر لیجنڈ گلوکاروں کی ٹیم بشمول طارق شوکت ندیم اور دیگر کئی گلوکاروں اور اسکولیطلباء نے اپنے کلام پیش کئے ۔
واضح رہے یہ پروگرام جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے بینر تلے منعقد کیا گیا ۔وہیں گلوکاروں کی ٹیم اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو میڈلز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔اس دوران آرمی لیفٹیننٹ کرنل کے ساتھ پرنسپل ہائر اسیکنڈری اسکول منجاکوٹ سمرین انجم نے بڑی تعداد میںشرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا