گورنمنٹ گاندھی نگر اسپتال میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر کے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا
لازوال ڈیسک
جموں//ڈپٹی کمشنر، سچن کمار ویشیا نے آج یہاں سرکاری اسپتال گاندھی نگر کا غیر اعلانیہ معائنہ کیا، مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔وہیںاچانک دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کچھ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر سرکاری انکوائری کا حکم دیا اور ساتھ ہی ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ہسپتال کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے وقت کی پابندی، کارکردگی اور ہسپتال کے بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کے حوالے سے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوام کی خدمت میں ڈیوٹی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا