گورنمنٹ کالج فار ویمن ادھمپور نیـ”ویژن فار انڈیا” پر موٹیویشنل ٹاک کا انعقاد کیا

0
0

لازول ڈیسک
ادھمپور// وکست بھارت کمیٹی، گورنمنٹ کالج فار ویمن ادھمپور نے آج یہاں کالج کیمپس میں "وکِسِٹ بھارت وژن 2047 ویژن فار انڈیا” پر ایک موٹیویشنل ٹاک کا انعقاد کیا۔جبکہ پروگرام کا انعقاد پرنسپل جی سی ڈبلیو ادھمپور، پروفیسر انجلی مہاجن اور ڈاکٹر سنجیت کور کی مجموعی کنوینر شپ کے تحت کیا گیا تھا۔قبل ازیں پروفیسر شمع رانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور وکست بھارت پروگرام کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے ریسورس پرسن پروفیسر رچنا بھارتی، ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس اور پروفیسر پوجا بھارتی، ایچ او ڈی جیوگرافی دونوں جی سی ڈبلیو ادھمپور سے ہیں۔وہیںایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس، پروفیسر رچنا بھارتی نے طلباء کو "ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے” کے بارے میں اپنے خیالات سے روشناس کیا اور آن لائن موڈ کے ذریعے "شیئر یور آئیڈیا پروگرام” میں رجسٹریشن اور حصہ لینے کے پورے طریقہ کار کو بھی بیان کیا۔بعد ازاں، پروفیسر پوجا بھارتی، ایچ او ڈی جیوگرافی، نے وکست بھارت پر اپنی بصیرت کا اشتراک کیا جس کا مقصد مختلف ڈومینز میں آئیڈیا شراکت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کو فعال طور پر شامل کرنا ہے اور طلباء کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کے لیے خیالات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، ماحولیاتی استحکام اور گڈ گورننس میں ان کے کردار پر بھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا