ملکہ کرشنا کماری اور ممتاز ڈوگری اسکالر ڈاکٹر شیو دیو سنگھ منہاس کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ//گورنمنٹ گردھاری لال ڈوگرہ میموریل ڈگری کالج ہیرا نگر نے آج یہاں بھاکھ ملکہ کرشنا کماری اور نامور ڈوگری اسکالر ڈاکٹر شیو دیو سنگھ منہاس کو ڈوگری شناخت کے دن کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ کی نگرانی میں اور ایچ او ڈی ڈوگری ڈپارٹمنٹ، نیشنل ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ گنگا شرما کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ڈوگری ثقافت اور ورثے کے آئیکنز کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔وہیں اپنے خطاب میں، ایچ او ڈی ڈوگری ڈیپارٹمنٹ نے بھاکھ ملکہ کی طاقتور آواز اور جذباتی سفر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ڈاکٹر منہاس کی طالبات میں سے ایک کے طور پر اپنا تجربہ بھی شیئر کیا کہ ڈوگری زبان کے ایسے نامور پروفیسر کا طالب علم ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ڈاکٹر منہاس چائلڈ لٹریچر، لوک کہانیاں، لوک ڈرامے، افسانہ، ڈرامہ، نثر کا ترجمہ، تنقید وغیرہ لکھنے کے ماہر تھے۔وہیں تقریب کو کرشنا کماری جی کے گائے ہوئے ڈوگری بھکھوں اور ڈاکٹر منہاس کی لکھی ہوئی ڈوگری نظموں نے وہاں موجود سامعین کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑا۔وہیںدیگر نامور سینئر ساتھیوں نے جنہوں نے اپنی موجودگی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ان میں پروفیسر راکیش کمار، پروفیسر پونم کموترا، پروفیسر سجاد، پروفیسر ارون، پروفیسر وجے شامل تھے ۔تقریب کا اختتام تمام طلباء اور سٹاف ممبران کی جانب سے سے نیک روحوں کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کے طور پر خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔