گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد

0
0

بابر فاروق
کشتواڑ//یومِ آئین کو منانے کے لیے "میرا آئین، میرا فخر” پروگرام کے تحت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ پروفیسر ڈاکٹر جوتی پریہار کی سرپرستی میں گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں دماغی صحت سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر جوتی پریہار نے اس طرح کے پروگراموں کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور ذہنی صحت کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آغاز میں پروفیسر اسماء جاوید، شعبہ نباتیات نے اس موقع پر شرکاء اور ریسورس پرسن کا خیرمقدم کیا اور تقریب کے بارے میں شرکاء کو جانکاری فراہم کی۔ ریسورس پرسن ثناء جان بٹ، جو ون سٹیپ سینٹر بر خواتین، کشتواڑ میں سائیکو سوشل کونسلر ہیں، نے طالبات و دیگر شرکاء کو دماغی صحت کے مختلف عوارض، ڈپریشن، شیزوفرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر کے تصورات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے دماغی امراض کے علاج معالجے پر بھی زور دیا۔منعقدہ پروگرام میں تقریباً 80 طلباء نے شرکت کی جنہوں نے لیکچر کے بعد گروپ ڈسکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ منعقدہ تقریب کا اختتام پروفیسر اسماء جاوید کے شکریہ کے رسمی کلمات پر ہوا۔ پروگرام میں طلباء کے علاوہ پروفیسر ستیش ٹھاکر، پروفیسر جئے دیپ، ڈاکٹر سحرش غزل، ڈاکٹر کْلبھوشن، ڈاکٹر حسن جلیل، ڈاکٹر دیپک چوہان اور ڈاکٹر جمیل النساء نے بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا