بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں ہندوستان سرکار کی طرف سے جاری کردہ وکست بھارت پہل کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا۔ مرکزی سرکار کی طرف سے جاری کردہ وکست بھارت پہل کا وژن 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں منعقد کیے گئے پروگرام میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو ڈاکٹر وید کمار، کالج کے تدریسی عملے و طلباء نے شرکت کی۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو ڈاکٹر وید کمار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وکست بھارت پہل کی اہمیت اْجاگر کیا اور توجہ مرکوز کرائی کہ وکست بھارت ہمہ گیر ترقی کے لیے اقتصادی، سماجی اور تکنیکی جہتوں کو حل کر کے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے وکست بھارت پہل کے بنیادی مقاصد پر بھی روشنی ڈالی جس میں اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تعلیم و ہنر کی ترقی شامل ہیں اور اس طرح ایک متحرک عالمی معشیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں سے بااختیار بنانا ہے۔ اپنے اختتامی کملات میں ڈاکٹر وید کمار نے کہا کہ وکست بھارت پہل اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر کا استعمال کرتا ہے جیسے کہ پالیسی اصلاحات، معاشی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ترقی پسند پالیسیوں کا نفاذ ممکن ہو سکے۔ ان اقدام میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، معیاری تعلیم کے لیے مواقع فراہم کرنے اور اسکالرشپ پروگرام فراہم کرنے پر خاص زور دیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات تک رسائی ممکن ہو سکے۔