کالج پرنسپل ڈاکٹر وید کمار نے شرکاء کووکست بھارت پہل کے متعلق جانکاری فراہم کی
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں ہندوستان سرکار کی طرف سے جاری کردہ وکست بھارت پہل کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا۔ مرکزی سرکار کی طرف سے جاری کردہ وکست بھارت پہل کا وژن 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں منعقد کیے گئے پروگرام میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو ڈاکٹر وید کمار، کالج کے تدریسی عملے و طلباء نے شرکت کی۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو ڈاکٹر وید کمار نے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وکست بھارت پہل کی اہمیت اْجاگر کیا اور توجہ مرکوز کرائی کہ وکست بھارت ہمہگیر ترقی کے لیے اقتصادی، سماجی اور تکنیکی جہتوں کو حل کر کے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے وکست بھارت پہل کے بنیادی مقاصد پر بھی روشنی ڈالی جس میں اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تعلیم و ہنر کی ترقی شامل ہیں اور اس طرح ایک متحرک عالمی معشیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں سے بااختیار بنانا ہے۔ اپنے اختتامی کملات میں ڈاکٹر وید کمار نے کہا کہ وکست بھارت پہل اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر کا استعمال کرتا ہے جیسے کہ پالیسی اصلاحات، معاشی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ترقی پسند پالیسیوں کا نفاذ ممکن ہو سکے۔ ان اقدام میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، معیاری تعلیم کے لیے مواقع فراہم کرنے اور اسکالرشپ پروگرام فراہم کرنے پر خاص زور دیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات تک رسائی ممکن ہو سکے۔ منعقدہ تقریب میں گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں م شعبہ پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر ڈاکٹر حق نواز احمد نے ایک بصیرت انگیز توسیعی لیکچر پیش کیا گیا۔پروگرام میں سیکھنے اور مشغولیت کا ایک متحرک ماحول دیکھنے کو ملا۔ ڈاکٹر حقنواز نے اپنے خطاب میں وِکثت بھارت کی اہمیت اور 2047 تک وکست بھارت کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے میں عوام کے کردار کے بارے میں قیمتی جانکاری فراہم کی جس میں فی کس آمدنی، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، معیار زندگی، صحت کی دیکھ بھال، ڈیجیٹلائزیشن، تحقیق اور ترقی، بہتر گورننس، بین الاقوامی تعاون، متوقع زندگی، اور انسانی ترقی کے اشاریہ کو حل کرنے اور مناسب سرکاری اسکیموں کے ذریعے سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔ ڈاکٹر حق نواز نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع کے ایک اور مقرر ڈاکٹر محمد انعام الحق تھے، جنہوں نے وکست بھارت 2047 کے تناظر میں اپنے لیکچر میں بتایا کہ کس طرح ایمانداری، لگن، صفائی اور سماجی خدمات کے لیے وابستگی وہ اہم ستون ہیں جنہیں نوجوانوں کو اپنانا چاہیے۔گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو کی طرف سے یہ اقدام سماجی بیداری کو فروغ دینے اور اپنی تعلیمی برادری کو نصابی کتب سے ماورا علم کے ساتھ بااختیار بنانے کے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر وید کمار کالج نے تدریسی عملے اور طلباء کے سامنے وکست بھارت پہل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ منعقدہ پروگرام کی نظامت پروفیسر اجیت کمار نے کی اور الواداعی کلمات پروفیسر ایم ایم متو نے پیش کیے اس موقع پر تدریسی عملے سے ڈاکٹر اطہر حسین، پروفیسر ایم ایم متو اور ڈاکٹر راٹھور بھی شامل رہے۔