خود کو فٹنس سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر منشیات سے دور رہیں: ڈاکٹر وندنا گپتا
لازوال ڈیسک
سانبہ// ‘فٹ انڈیا فریڈم رن 4.0’ کے بینر تلے منعقد کیے جانے والے پروگرام کی سیریز کے ایک حصے کے طور پر ملک گیر مہم، ‘سوچھ بھارت، سوستھ بھارت’، ‘گاندھی جینتی تقریبات 2023’ اور ‘نشا مکت بھارت’کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج وجئے پور کے این ایس ایس یونٹ خدمت نے آج کالج کیمپس سے سوچھتا فریڈم رن کا انعقاد کیا۔وہیں این ایس ایس کے رضاکاروں اور فیکلٹی ،تعلیمی اور غیر تدریسی دونوں نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ آزادی کی دوڑ میں حصہ لیا۔آزادی کی دوڑ کو کالج کی پرنسپل ڈاکٹر وندنا گپتا، سینئر فیکلٹی ممبران، پروفیسر انیتا جموال ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس اور پروفیسر ریتو بھگت ایچ او ڈی ایجوکیشن نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وہیںپرنسپل نے طالب علموں کو ہمارے آزادی پسندوں کی قربانیوں کے بارے میں بتایا اور ان کے صحت مند دماغ کے فارمولے کو واضح کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان صحیح راستے پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی یہ دوڑ دراصل ایک آگاہی تقریب ہے جس سے طلباء کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کیا جائے اور وہ خود کو فٹنس سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر منشیات سے دور رہیں۔