گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم صحت کی مناسبت سے تقریب منعقد

0
0

منہ کے امراض کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //ڈگری کالج سرنکوٹ میںعالمی یوم صحت کی مناسبت سے منایا گیا جس میں ڈگری کالج سرنکوٹ اور بوائز ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ کے طلباءوطالبات کے علاوہ دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔اس دوران بی ایم او سرنکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار چودھری نے منہ کے متلعق امراض پر تفصیلی طور پر بتایا۔انہوں نے منہ سے جڑے تمام امراض کے بارے میں بتایا کہ یہ بیماریاں کس طرح سے پھیلتی ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت و تندرستی کسی بھی فرد کے لئے نعمت کی طرح ہے اور ہمیشہ صحت وتندرستی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور ایسی عادات سے پرہیز کرنا چاہیے جن سے انسانی صحت میں خرابی آتی ہے۔انہوں نے تمباکو کے استعمال کو انسانی صحت کے لئے سخت مضر بتاتے ہوئے کہا کہ تمباکو ایک جان لیوا عادت ہے اور انسان صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے تمباکو نوشی کی عادت سے پرہیز کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ منہ کے اندر صاف و صفائی کا خیال رکھیں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔اس موقعہ پر ڈگری کالج سرنکوٹ کے تمام پروفیسروں نے پروگرام میں شرکت کی اور خدمت خلق سوسائٹی کے ریاستی چئیرمین ڈاکٹر شیراز میر بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا