لازوال ڈیسک
پونچھ جی ڈی سی مینڈھر کے شکشت بھارت کلب نے شعبہ سیاسیات اور شعبہ اقتصادیات کے اشتراک سے’ اپنے بنیادی فرائض کو جانیں اور ناقابل یقین ہندوستان میں حصہ ڈالیں‘ کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اعظم کی مجموعی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز خطبہ استقبالیہ سے کیا گیا جسے باضابطہ طور پر شعبہ سیاسیات کے ڈاکٹر جہانگیر احمد بھٹ نے پیش کیا، جنہوں نے پروگرام کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔تاہم شرکاءسیمینار میں طوالت سے خطاب کرنے والی نگہت بخاری ہیں جنہوں نے بنیادی فرائض کا اصل جوہر بیان کیا۔اس موقع پر سمیرا کوثر نے بنیادی فرائض کی ذمہ داری پر زور دیا۔وہیں ثاقب قادری، محمد عاشق اور افروزہ جمال نے اپنی حقیقی صلاحیت کے ساتھ فرائض کے بارے میں بات کی ۔پروگرام کا انعقاد پروفیسر مرتضیٰ احمد، نوڈل آفیسر شکشت بھارت اور ایچ او ڈی، پولیٹیکل سائنس نے کیا تھا ۔ اپنے خطاب میں پروفیسر مرتضیٰ نے طلباءپر زور دیا کہ وہ معاشرے میں اپنے کے کردار اور بنیادی فرائض کو کیسے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اس ملک کے نوجوان اپنے دلوں میں بنیادی فرائض کا جذبہ بیدار کریں گے اور اپنے حقوق کو فرائض کے ساتھ متوازن کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ یقیناً ناقابل یقین ہندوستان میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔