گورنمنٹ ڈگری کالج ریاسی کے شعبہ اردو نے شعراء کی سالگرہ پر کیا جشن کا اہتمام

0
0

مختلف شعراء کو اس دن کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیاگیا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍گورنمنٹ جرنل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی کے شعبہ اردو نے اردو کے نامور شعراء کی سالگرہ کے حوالے سے 15 فروری 2024 کو بڑے جوش و خروش سے پروگرام کا اہتمام کیا۔ جن شعراء کو اس دن کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا گیا ان میں ڈاکٹر بشیر بدر، احسان دانشن ، حسن رضوی، نثار ناسک، مغنی تبسم ، رئیس فروغ، غلام ربانی تاباں ، افسر ماہ پوری ، عبد العزیز فطرت، صغیر ملال، غزالہ علی زادہ، دیپک بدکی، منصور عمر ، نعیم گیلانی، سبھدرہ کماری چوہان، شاہد رضوان، میکش اعظمی شامل تھے جبکہ غالب اور اکبر آلہ آبادی کو ان کی وفات پر خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا۔
تاہم پروگرام کا آغاز شعبہ کے پروفیسر شوکت احمد کے استقبالیہ خطبہ سے ہوا اس کے بعد صدر شعبہ اردو عرفان عارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بزرگ شعراء و ادباء کی خدمات کا اعتراف کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہے۔ آج جہان ڈاکٹر بشیر بدر ، دیپک بدکی، مغنی تبسم اور تاباں جیسے معروف شاعروں کی وفات ہوئی ہے وہیں مرزا غالب اور اکبر آلہ آبادی جیسے مشہور زمانہ شعراء کی تاریخ وفات بھی ہے۔
ان شعراء کی علمی ادبی اور شعری خدمات کو اردو داں ہی نہیں بلکہ غیر اردو داں بھی کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر عمیق رحمن چودھری شامل تھے سب سے پہلے انہوں نے شعبے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے بچوں میں بہت بیداری ائے گی میں شعبہ کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس طرح کے پروگرام منعقد کر کے بچوں میں حوصلہ افزائی کے مواقع فراہم کیے۔ اس موقع پر کالج کے جن طلبہ نے مختصر طور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں یاسمین نثار ، ششم ، راحیلہ پرویز نازیہ بی بی شاہین بابر سمسٹر ششم اور ظفر اقبال سمسٹر دوم کے طلبا شامل رہے۔ اس پروگرام میں کالج کے دیگر اساتذہ میں پروفیسر بلدیو ناگ، پروفیسر اظہر محمود وغیرہ بھی شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالمجید نے تمام مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ائندہ اس طرح کے پروگرام کرتے رہنے کا یقین دلاتے ہوئے سب سے اجازت چاہی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا