گورنمنٹ ڈگری کالج ریاسی نے یوتھ کانکلیواوررن فار فن کا اہتمام کیا

0
0

طلباء کو منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کے عمل کی طرف تبدیلی کے سفیر بننے کی ترغیب دی گئی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍گورنمنٹ جرنل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی کے این سی او آر ڈی، این ایس ایس، این سی سی اورشعبہ کھیل اکائیوں نے کالج پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور کی سرپرستی میں چیف ایجوکیشن آفیسر ریاسی، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر ریاسی اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ریاسی کے تعاون سے یوتھ کانکلیو؍رن فار فن کا انعقاد کیا۔ جس میں جی ڈی سی ریاسی،دھرماڑی،سار بگا،پونی؍کٹرا اورسیکنڈری سکولوں کے طلبا ء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محترم ویشیش پال (جے کے اے ایس) ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی تھے۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے منشیات کے استعمال کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں نوجوانوں کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کو منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کے عمل کی طرف تبدیلی کے سفیر بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے 18 سال کی عمر کے نوجوان سامعین کو ووٹر لسٹ میں اپنا اندراج کروانے کے لیے مزید رہنمائی کی۔ اس سلسلے میں محکمہ پولیس کے انسپکٹر چمن گورکھا اور ضلع اسپتال ریاسی سے ڈاکٹر آرتی ٹھاکر نے منشیات کے استعمال پر لیکچر دیا۔
اس کے بعد مہمان خصوصی مسٹر وشیش پال ڈی ڈی سی ریاسی اور محترمہ ڈاکٹر کلوندر کور پرنسپل جی ڈی سی ریاسی نے رن فار فن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وہیں تقریب کے میزبان پروفیسر عرفان عارف نے چند خوبصورت اشعار کے ساتھ نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تقریب کے شرکائ، منتظمین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شاعری میں اپنی مہارت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے طلباء کو پورے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا