گورنمنٹ ڈگری کالج جوڑیاں کااین ایس ایس سرمائی کیمپ

0
0

ویمن ڈیولپمنٹ سیل اور CASHکمیٹی کے اشتراک سے ریل میکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج جوڑیاں کے این ایس ایس یونٹ نے ویمن ڈیولپمنٹ سیل اور کیش کمیٹی کے اشتراک سے این ایس ایس سرمائی کیمپ کے آٹھویں دن کالج میں ریل میکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ ریل بنانے کی تقریب بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تھیم پر تھی۔ اس تقریب میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مذکورہ تھیم پر خوبصورت ریلز بنائیں۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر انورادھا پنڈوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور انہیں بچایا جائے اور ہر موقع دیا جائے تاکہ معاشرہ آسانی سے چل سکے۔اس پورے پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر رمجھم گپتا (کنوینر آف ویمن ڈیولپمنٹ کمیٹی) اور ڈاکٹر وندنا راجپوت (این ایس ایس پروگرام آفیسر) نے کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر راکیش بھارتی، پروفیسر نصیب کمار بھگت، ڈاکٹر سشما کماری، ڈاکٹر ناظم وانی، پروفیسر پردیپ کمار، مسٹر رتن لال، مسٹر شام لال بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا