گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے زیر اہتمام ہائی اسکول منگوٹہ میں

0
0

منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہی پرکمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی // این ایس ایس یونٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی ٹورازم کلب کے تعاون سے منگوٹہ گاؤں کے ہائی سکول منگوٹہ میں منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہی پر ایک کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا۔ جبکہ یہ پروگرام نشہ مکتت مہم کے تحت کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔وہیں پروگرام میں "منشیات ” کے موضوع پر آگاہی لیکچرز شامل تھے ۔وہیں اس دوارن این ایس ایس رضاکاروں اور طلباء سڑک سے اسکول کی طرف جاتے ہوئے گاؤں والوں میں اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تھیم کے متعلق نعرے بھی لگائے۔وہیں این ایس ایس رضاکاروں نے مختلف نشہ آور اشیاء جیسے الکحل، نکوٹین، اورکیفین وغیرہ کے موجودہ نسل پر ان کے اثرات پر آگاہی لیکچر بھی دئے ۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹرہائی سکول منگوٹا محمد بشیر نے معاشرے میں منشیات کے برے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ قبل ازیںاین ایس ایس، پروگرام آفیسر، پروفیسر محمد شوکت نے رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اور اس تقریب کی کارروائی عدنان عاقب این ایس ایس ہیڈ بوائے نے کی۔آگاہی لیکچر میں گاؤں کے سرپنچ سمیت منگوٹا گاؤں کے مختلف ممبران نے شرکت کی۔۔ اس کے علاوہ تقریباً 250طالب علم ایچ ایس منگوٹہ کے 12 اساتذہ اور 38 این ایس ایس کے رضاکار، طلبہ موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا