گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں یوم اساتذہ منایا گیا

0
0

اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے قومی یوم اساتذہ منانے کے لیے معاشرے کی تبدیلی میں اساتذہ کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ واضح رہے اس پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد کی سرپرستی میں ہوا۔وہیں تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر (ڈاکٹر) شکیل احمد رینہ (ریٹائرڈ پرنسپل محکمہ ہائر ایجوکیشن) تھے ۔قبل ازیں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پروفیسر (ڈاکٹر) شکیل احمد رینہ نے پرنسپل اور مہمان ذی وقار کے ہمراہ پودے لگائے۔وہیں پروگرام کا آغاز عدنان عاقب این ایس ایس ہیڈ بوائے کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا اور پروگرام کی کارروائی رابعہ کوسر این ایس ایس والینٹیئر نے چلائی۔تاہم سمپوزیم میں 07 طلباء نے حصہ لیا۔اس موقع پربی اے سمسٹر سوم کی رابعہ کوثر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب کے دوران اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا