گورنمنٹ ڈگری کالج بشناہ نے توسیعی لیکچر اور کوئز مقابلے کے ساتھ پہلا قومی خلائی دن منایا

0
0

طلباءنے جوش و جذبے کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا،چندریان مشن پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئی
لازوال ڈیسک
جموںگورنمنٹ ڈگری کالج بشناہ نے حال ہی میں پہلا قومی خلائی دن منایا جس میں ایک توسیعی لیکچر اور کوئز مقابلہ شامل ہے۔ اس تقریب میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج جموں کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبر انجینئر وکی شرماچندریان مشن پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئی۔ وہیںگورنمنٹ ڈگری کالج بشناہ کی پرنسپل ڈاکٹر شلو سمیال نے قومی خلائی دن کی اہمیت اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔
دریںا ثناءکوئز مقابلہ، جس میں دو طالب علموں کی تین ٹیموں نے حصہ لیا، ایک سنسنی خیز مقابلے میں اختتام پذیر ہوا۔وہیں ٹیم اے سمائل کے طلباءاور مسکان چندن نے کامیابی حاصل کی۔ کوئز شعبہ زولوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشما گپتا کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کا اختتام جیتنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے ساتھ ہوا۔وہیں وکی شرما کو کالج کے سینئر فیکلٹی ڈاکٹر ہردیپ کور ایچ او ڈی اکنامکس کے ذریعہ ان کے بصیرت انگیز لیکچر کے لئے ایک سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں عملے اور طلباءدونوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ پورے پروگرام کو فزکس ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر رتیکا شرما نے نہایت احتیاط سے ترتیب دیا۔اس کامیاب جشن نے طلباءمیں سائنسی علم اور جوش کو فروغ دینے کے لیے کالج کے عزم کو اجاگر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا