گورنمنٹ پی جی کالج راجوری میں عالمی یوم ماحولیات منایا گیا

0
0

میگا شجر کاری مہم کا انعقاد کیا،کالج کیمپس میں بڑی تعداد میں پودے لگائے گے
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ پی جی کالج راجوری نے شعبہ ماحولیات، نباتیات اور ویٹرنری سائنس کے اشتراک سے "عالمی یوم ماحولیات، 2024” کے موقع پر ایک میگا شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔ اس پورے پروگرام کا اہتمام پرنسپل پی جی کالج راجوری ڈاکٹر شمیم احمد آزاد کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کو پروفیسر خلیق احمد این ایس ایس پروگرام آفیسر، پروفیسر نوین شرما، ایچ او ڈی انوائرمینٹل سائنس، پروفیسر الطاف احمد، پروفیسر انتیما گپتا، پروفیسر تیجندر سنگھ ایچ او ڈی باٹنی اور ڈاکٹر سوہاسانی ٹنڈن نے ترتیب دیا۔
اس موقع پر کالج کے کیمپس میں ایک میگا شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں دیسی پودے لگائے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد نے خود ایک معروف نباتات دان ہونے کے ناطے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ نسل کس طرح اس کی حفاظت میں تبدیلی لانے والی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس طرح کی بڑی شجرکاری مہم کے انعقاد پر این ایس ایس یونٹ،شعبہ ماحولیات، باٹنی اور ویٹرنری سائنس کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا