لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج جموں نے آج یہاں پرنسپل ایر ارون بنگوترا اور ایچ او ڈی ای آر کی رہنمائی میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلباء کے لئے گلادنی گرڈ اسٹیشن کے جائزہ کے موضوع پر ایک ماہرانہ لیکچر کا اہتمام کیا۔اس موقع پر بندھنا منہاس گفتگو کے لیے ریسورس پرسن تھیں۔وہیںریسورس پرسن نے گلادنی گرڈ سٹیشن کے جائزہ کے ساتھ ساتھ گلیڈنی گرڈ سٹیشن کے اندر نصب اجزاء کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
طلباء کو گرڈ اسٹیشن کی کل صلاحیت (710ایم وی اے)، ٹرانسمیشن اور تحفظ کے لیے گرڈ اسٹیشن میں نصب اور استعمال کیے جانے والے مختلف الیکٹریکل آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے الیکٹریکل پاور کی جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے عمومی عمل کی بھی وضاحت کی اس کے علاوہ کے وی 220 پر الیکٹریکل پاور کیسے حاصل کی جاتی ہے اور مختلف مراحل میں سٹیپ ڈاؤن ٹرانسفارمر کی مدد سے وولٹیج کو سٹیپ ڈاؤن کیا جاتا ہے اور اس کی مدد سے صارفین کو مزید تقسیم کیا جاتا ہے۔