لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ پولی ٹیکنک جموں نے اتوار کو ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سنٹر جموں کے اشتراک سے چھٹے اور چوتھے سمسٹر کے طلباء کے لیے ’’کیرئیر کاؤنسلنگ سیمینار کم بیداری سیشن‘‘کا انعقاد کیا۔کیرئیر کاؤنسلنگ آفیسر، ممتا شرما نے ملازمت کے متلاشیوں (این سی ایس پورٹل کے ساتھ مربوط) کے لیے روزگار کے پورٹل پر رجسٹریشن کے فوائد سمیت محکمہ روزگار کی طرف سے پیش کردہ مختلف خدمات کے بارے میں بتایا۔ کونسلنگ آفیسر نودیپ کور نے بھی شرکاء کو حکومت کی مختلف سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں بالخصوص مشن یوتھ کی اسکیموں سے آگاہ کیا۔سیمینار کا انعقاد ورکشاپ سپرنٹنڈنٹ اندرجیت سنگھ کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر راج شیکھر، ایچ او ڈی آٹوموبائل انجینئر؛ پرمجوت سنگھ، ہمانشو بخشی، وکی شرما، توشی دیوی پی ای ٹی، کالج کا عملہ اور طلباء دیگر موجود تھے ۔