گورنمنٹ پرائمری سکول ڈنڈوت راجوری میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے طلاب پریشان

0
0

سید زاہد
بدھل/ / تعلیمی زون کوٹرنکہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈنڈوت میں تقریبا 20 دنوں سے سکول میں طلباء کو پینے کا پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا 70 کے قریب طلاب پریشانی میں مبتلا ہیں تا ہم سکول میں بچوں کے میڈیمل کھانے میں بھی کافی حد تک خلل پیدا ہوا ہے جبکہ مذکورہ سکول میں بچوں سمیت اسکول سٹاف کو بھی مشکلات کا سامنا ہے طلباء کا کہنا ہے پانی آدھا میل سفر طے کر کے سکول میں لا رہے ہیں جس کہ باعث والدین میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے نمائندہ لازوال کو والدین نے بتایا کہ سکول میں پائپ لائن بچھائی گئی ہے جبکہ مذکورہ پائپ لائن کی پانی سپلائی دو یا چار دن چلنے کے بعد نا معلوم وجوہات پر دو دو ہفتہ پانی سپلائی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے سکول میں پانی میسر نہیں ہو پا رہا انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کو دوہرے نظام سے بارہا آگاہ کیا جب کہ مذکورہ سکول کی طرف محکمہ کی توجہ مبزول نہ ہو سکی جس کے باعث گزشتہ 20 دنوں سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈنڈوت میں 70 کے قریب زیر تعلیم طلاب کو پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لیے تڑپنا پڑ رہا ہے مقام ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ علاقے کی گریوٹی سورس میں پانی کی کمی کی وجہ سے علاقہ میں بھی پانی کی قلت ہو رہی ہے طلبہ و والدین نے انتظامیہ و محکمہ جل شکتی سے مطالبہ کیا سکول کی پانی سپلائی کو جلد بحال کیا جائے تاکہ سکول میں بچوں پینے کا پانی میسر ہو سکے انھوں نے کہا سکول کی پانی سپلائی لائن نظام معیاری بنایا جائے تاکہ سکول کی پانی سپلائی متوتر بحال رہ سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا