گورنمنٹ مڈل سکول نیو پلاٹ میں ڈینٹل چیک اپ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد

0
0

ڈینٹل ٹیم نے 100 سے زائد طلباء کا معائنہ کیااور انہیں حفظان صحت کے متعلق بیدار کیا
لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاںگورنمنٹ مڈل سکول نیو پلاٹ میں ڈینٹل چیک اپ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا اہتمام اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں نے کیا تھا۔وہیں اس دوارن ڈاکٹر راکیش کے گپتا، پرنسپل اور ڈین آئی جی جی ڈی سی جموں کی رہنمائی میں کیمپ کی قیادت کی گئی۔علاوہ ازیں اس موقع پر ڈاکٹر اقبال سنگھ ،ایچ او ڈی، پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری، ڈاکٹر مندیپ کور اسسٹنٹ پروفیسر،اورل پیتھالوجی شعبہ، ڈاکٹر انو گندرال، ڈاکٹر امیتا پریہار، ڈاکٹر منیشا کول اور ڈاکٹر روچیکا وغیرہ شامل رہی ۔اس موقع پر اسکول طلباء کو حفظان صحت کے بارے میں بیداربھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈینٹل ٹیم نے 100 سے زائد طلباء کا معائنہ کیا۔ مناسب برش کرناطالب علموں کو تکنیک کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد ٹوتھ برش کی تقسیم کی گئی۔دریں اثناء تمباکو سے متعلق آگاہی لیکچر بھی دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ طلبا تمباکو کے استعمال سے گریز کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا