گورنمنٹ مڈل اسکول گُجرپتی آرہ گام میں عظیم الشان نعتیہ مقابلہ منعقد

0
0

امتیازپانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورنمنٹ بایز مڈل اسکول گُجر پتی آرہ گام ، زون بانڈی پورہ میں آج اسکولی بچوں کا ایک عظیم الشان نعت مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں تقریباً ایک درجن بچوں نے حصہ لیا۔تقریب کے آغاز میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب مجید مجازی نے مقدس رمضان المبارک اور سیرت رسولؐ سے متعلق اپنے کلمات پیش کئے اور ماسٹر اعجاز احمد بٹ نے ایسے پروگراموں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔اس مقابلے کو جانچنے کے لئے ماسٹر شاہد مبارک،ماسٹر محمد انور اور ماسٹر شاہد اکرم نے بطور جیوری ممبران اپنے فرائض انجام دئے۔مقابلے میں غلام مصطفیٰ گُجر ، ثمینہ ولی رحمان اور یاسرینہ بانو نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور ان بچوں کی عزت افزائی موقعے پر ہی کی گئی۔تقریب کی نظامت آٹھویں جماعت کی طالبہ یاسرینہ بانو نے کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا