منظور حسین قاری
سرنکوٹ؍؍گورنمنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول بوائز سرنکوٹ نے یوم اساتذہ کے بینر تلے خطاطی ،نقاشی اورمصوری کی فنکاری نمائش وطبع آزمائی کی ۔واضح رہے طارق محمود سیفی کی انتھک جدوجہد سے یوم اساتذہ کے موقع پر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنی گورنمنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول بوائز سرنکوٹ نے یوم اساتذہ کے بینر تلے خطاطی نقاشی ومصوری کے ہنر کی نمائش وطبع آزمائی کی گئی اس پینٹنگ مقابلے میںپونچھ سے آئے ہوئے فنکاروں میں عمر حسن حسنین کاظمی ثنا سحر دیا فاطمہ اور گورنمنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول بوائز سرنکوٹ کے طلبہ شامل تھے واضح ہو کہ کلچر آفیسر راجوری پونچھ ڈاکٹر علمدار کے تعاون ورہنمائی سے اس کامیاب ترین یوم اساتذہ تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر منائی جس کا مقصد ومحاصل اساتذہ وطلبہ کے مابین تال میل خلوص ومحبت افہام وتفہیم کا فروغ و تقویت ہے اس مشق وعمل کو اسکول پرنسپل مختار منہاس سینئر لیکچرز اساتذہ وعملہ نے بیحد سراہا اور طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیکر ذوق وشوق افزوں کرنے اور ذہنی تازگی کے حصول کے پیش نظر مفید وکار آمد وسیلہ روزگار قراردیا وہیں کامل واکمل استاذ ورہبر کے ذریعہ فنکاری وہنرمندی جیسے شعبہ جات میں بھی عملی مشق جاری رکھنے کی تلقین کی۔