گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ میں سویپ پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا

0
101

طلباء کی بڑی تعداد نے مختلف سرگرمیوں، پوسٹر سازی ،پینٹنگ، مباحثہ ،سمپوزیم اور آگاہی مہم میں حصہ لیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ کی ہدایت پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ نے آج یہاں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ میں سویپ پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔پروگرام کے دوران مختلف اداروں (سرکاری اور پرائیویٹ) کے طلباء کی بڑی تعداد نے مختلف سرگرمیوں جیسے پوسٹر سازی ،پینٹنگ، مباحثہ ،سمپوزیم اور آگاہی مہم میں حصہ لیا۔
پروگرام میں چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ پرکاش لال تھاپا نے شرکت کی۔ ڈی پی او ڈوڈہ ڈاکٹر انیس احمد، پرنسپل بوائز ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ تنویر احمد وانی، عوامی نمائندے، ووٹرز، سٹاف اور مختلف اداروں کے طلباء اس پروگرام کا مقصد نئے ووٹرز کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ممبران کو انتخابی عمل کے بارے میں معلومات اور سمجھ دینا اور ان میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وہیںپرنسپل ایچ ایس ایس بوائز ڈوڈہ نے جمہوری نظام میں انتخابات کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔تمام شرکاء کو ایک عہد، جمہوری اقدار کے تئیں وابستگی اور حق رائے دہی کے استعمال کی علامت بھی دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا