وطن کے بہادروں کا شرکاء نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍میری مٹی میرا دیش ابھیان کے بینر تلے، مولانا آزاد میموریل کالج جموں کے این ایس ایس یونٹ نے متعدد تقاریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر کالج کے احاطے میں پنج پران عہد کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ایک اور پروگرام ویرون کا وندن بھی منعقد کیا گیا، جس میں کرگل جنگ کے ہیروز صوبیدار میجر پریتن سنگھ، کیپٹن سکھدیو سنگھ چِب، اور 13 جموں و کشمیر رائفلز کے رائفل مین کلدیپ سنگھ بھاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے اپنے جنگی تجربات سے آگاہ کیا۔دریں اثناء ڈاکٹر کوشل کرن ٹھاکر اور پروفیسر شبیر احمد نے پروگرام کی نگرانی کی۔