گورنر کوشیاری کے ذریعہ صرف 24گھنٹے دینے پر شیوسینا خفا

0
0

حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی ہلچل تیز،این سی پی کی میٹنگ
یو این آئی

ممبئی// مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل سے بی جے پی کے انکار کے بعدگورنر بھگت سنگھ ہوشیاری نے دوسری بڑی پارٹی شیوسینا کو حکومت سازی کے لیے مدعو کیا ہے ،لیکن پارٹی کا کہناہے کہ 24 گھنٹے کا وقت کم ہے ۔ شیوسینا لیڈر اور ترجمان سنجے راوت نے کہاکہ کامن منیمم پروگرام کے تحت حکومت کو این سی پی اور کانگریس کا ساتھ رہ سکتا ہے ۔ان کے نئی دہلی روانہ ہونے کا امکان ہے تاکہ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے ریاست میں حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔واضح رہے کہ گورنر کوشیاری نے شیوسینا سے کہاکہ وہ پیر کی شام۔ساڑھے سات بجے تک حکومت تشکیل دیں ،جس کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ،اس درمیان شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور شردپوار نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور حکومت کی تشکیل پر گفتگو کی ہے ۔گورنر کوشیاری کے شیوسینا حکومت سازی کے لیے مکتوب روانہ کیے جانے کے بعدہوا کا رخ تبدیل ہوگیا اور سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔این سی پی نے شرط رکھی ہے کہ شیوسینا پہلے این ڈی اے سے علحیدگی اختیار کر لے اور مرکز میں وزیر سچن ساونت استعفیٰ دے دیں ۔ممبئی این سی پی صدر اور ترجمان نواب ملک نے شیوسینا کے سامنے تین شرطیں رکھ دی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا