گورنر نے پٹواریوں کی شکایات کا معیاد بند طریقے پر ازالہ کرنے کی ہدایت دی

0
0

سرینگرگورنر این این ووہرا نے آج پٹوار ایسوسی ایشن کی شکایات کا معیاد بند طریقے پر ازالہ کرنے کی ہدایت دی جو حال ہی میں ہڑتال پر تھے ۔ گورنر نے پے اناملی کمیٹی کے ذریعے اُن کے گریڈ پے سے متعلق حتمی فیصلہ لینے کی بھی ہدایت دی ۔ گورنر نے مزید مال محکمے کے حکام جن میں فائنانشل کمشنر ( ریونیو ) ، ڈویژنل کمشنران اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران شامل ہیں ، کو ہدایت دی کہ وہ تمام التوا میں پڑی ڈی پی سیز کو منظوری دیں تا کہ متعلقہ ملازمین کی ترقیاں مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائی جا سکیں ۔ انہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں ایک ماہانہ رپورٹ پیش کریں ۔ محکمہ خزانہ کی ایک اعلیحدہ تجویز پر گورنر نے پٹواریوں کی سیاحی الاو¿نس میں 100 روپے سے 200 روپے ، ریکارڈ الاو¿نس میں 150 روپے سے 300 روپے اور مقررہ ٹریولنگ الاو¿نس میں 100 روپے سے 300 روپے کا اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ الاو¿نسز ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے التوا میں پڑے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا