گورداسپورپنجاب سے ایک اسمگلر گرفتار

0
0

چندی گڑھ، 13 اگست (یو این آئی) پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پولیس کے ساتھ مل کر گرداس پور علاقے سے پاکستانی اسمگلروں کے ساتھ شامل ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ بلوندر سنگھ عرف بلہ نامی اسمگلر سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستان کے اسمگلروں کے ساتھ شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلر کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ (پی آئی ٹی این ڈی پی ایس) کی دفعہ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے ڈبرو گڑھ جیل میں رکھا جائے گا۔
مسٹر یادو نے کہا کہ بلہ کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے دس سے زیادہ مقدمات درج ہیں، اور وہ فی الحال ضمانت پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس، وزیر اعلی بھگونت مان کی ہدایات کے مطابق ریاست کو محفوظ بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا