گوجری زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبے کو اجاگر کرنے پر ایم کھٹانہ کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموںجے کے گجر بکروال فیڈریشن شوکت گجر نے گجر برادری کی جانب سے غلام علی کھٹانہ ایم پی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گوجری زبان کو ہندوستانی آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے طویل عرصے سے زیر التواءمطالبے کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستان کے وزیر اعظم مودی اور حکومت ہند سے گوجری زبان کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ گوجری زبان جموں و کشمیر میں دہائیوں سے بولی جانے والی تیسری بڑی زبان ہے۔دریں اثناءاجلاس میںمحمد رفیع، سمیر چودھری، شبیر چودھری، فاروق چودھری وغیرہ نمایاں موجود تھے۔