گوتم گمبھیر شہید راشد کی بیٹی کا خرچ اٹھائیں گے

0
0

 

یواین آئی

نئی دہلی؍؍اپنے بے باک انداز اور سلگتے ہوئے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار والے کرکٹر گوتم گمبھیر ہمیشہ ہی لوگوں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں اور اس مرتبہ وہ جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی عبدالرشید کی بیٹی کی مدد کے لئے آگئے آئے ہیں۔جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں اے ایس آئی رشید دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے ، 35 سالہ کرکٹر نے اب رشید کی بیٹی کی پڑھائی کا خرچ تاحیات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی۔گمبھیر نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”زہرا میں آپ کو لوری سناکر سلا تو نہیں سکتا لیکن جب آپ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اٹھیں گی تو میں آپ کی مدد کروں گا۔ میں آپ کی پڑھائی کے لئے تاحیات مدد کروں گا۔””زہراء مہربانی کرکے آپ اپنے آنسوں کو گرنے نہ دیں کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ یہ دھرتی ماں اس کا وزن نہیں اٹھائے پائے گی۔ میں آپ کے شہید والد کو اپنا سلام پیش کرتا ہوں۔”وہیں دلی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کے اس پیغام کے بعد جموں وکشمیر پولس نے بھی اس کا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے گمبھیر کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ”جموں وکشمیر پولیس آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔” اس سے قبل گمبھیر نے چھتیس گرھ کے سکما ضلع میں شہید ہوئے 25 سی آر پی ایف جوانوں کے بچوں کی پڑھائی کی ذمہ داری لی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا