گنگوبائی میں عالیہ کے ساتھ ریتک نظر آئیں گے

0
0

یواین آئی
ممبئی ؍؍مشہور اداکار ریتک روشن فلم ‘گنگوبائی کاٹھیا واڑی’ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آسکتے ہیں ۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی اپنے اعلان کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہے ۔ فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ اور اب یہ چرچا ہے کہ اس فلم کے لئے ریتک سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ اس فلم میں ریتک سے حاجی مستان کاکردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ، اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ آیا ریتک نے اس فلم کے بارے میں ہاں کہا ہے ۔ لیکن اگر وہ اس فلم کو کرنے پر راضی ہیں تو شائقین کے لئے یہ کافی دلچسپ ہوگا۔ ریتک عالیہ کی تازہ جوڑی کو اسکرین پر دیکھنا شائقین کے لئے کافی پُرلطف ہوگا۔کہا جارہا ہے کہ گنگوبائی کی شوٹنگ رواں سال دسمبر سے شروع ہوگی۔ عالیہ اپنے کردار کے لئے پوری محنت سے تیاری کر رہی ہیں اور اکثر بھنسالی کے دفتر میں نظر آتی ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا