ملزم موقع سے فرار، پولیس نے کیس درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کی
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سید بستی گنڈ میں ایک چھاپے کے دوران مقامی شخص کے گھر میں موجود گاو خانے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء کو ضبط کیا۔اطلاعات کے مطابق گنڈ پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ سید بستی گنڈ میں ایک شخص گلاب احمد کھاری ولد غلام حسین کھاری نے اپنے گھر میں نشیلی اشیاء لائی ہے جس سے وہ سمگل کرنے کی فراق میں ہے جس کے بعد ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن گنڈ نے ایس ڈی پی اْو مظفر جان کی نگرانک میں مزکورہ گھر پر چھاپہ ڈالا پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم چھاپے کے دوران ملزم کے گاو خانے سے دو نایلان کے تھیلوں میں ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا جس کا وزن 14 کلو گرام سے زائد تھا جسے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس گنڈ کی موجودگی میں ضبط کیا گیا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 06/2024، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گنڈ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔