گمبھیر مغلاں، راجوری میںہندوستانی فوج نے کیرئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا

0
0

خواہشمندوں کو ہندوستانی مسلح افواج میں دستیاب فائدہ مند کیریئر کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍دفاعی افواج میںکیریئر ملک کے سب سے باوقار اور معزز عہدوں شامل ہے۔دریںا ثناء مہم جوئی، جوش اور چیلنجز کا انتخاب کرنے والے خواہشمندوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مسلح افواج سے بہتر کوئی جگہ نہیں مل سکتی۔ ان پرجوش لوگوں کے خوابوں کو پنکھ دینے کے لیے، ہندوستانی فوج نے راجوری کے گمبھیر مغلاں میں گجر اور بکروالوں کے لیے ایک کیریئر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد خواہشمندوں کو ہندوستانی مسلح افواج میں دستیاب فائدہ مند کیریئر کے اختیارات کے بارے میں حوصلہ افزائی اور تعلیم دینا تھا جس میں ہندوستانی فوج، بحریہ، فضائیہ اور پیرا ملٹری فورسز کے اندر کیریئر کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ۔
وہیںنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے دفاعی افواج میں خواتین کی شرکت کی اہمیت اور قابل قدر شراکت پر بھی زور دیا۔تاہم انٹرایکٹو سیشن کے دوران کامیاب افسران نے مسلح افواج کے اندر اپنے ذاتی سفر اور تجربات کا اشتراک کیا اور شرکا کو ہندوستانی مسلح افواج کے حصے کے طور پر قوم کی خدمت کرنے کے لیے درکار لگن اور قربانیوں کے بارے میں مزید گہرا احساس دلایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا