گلوبل ہیلپنگ ہینڈ نے شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے اشتراک سے مفت ملٹی اسپیشلٹی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت کی دیکھ بھال اور کمیونٹی میں فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کے ساتھ، گلوبل ہیلپنگ ہینڈ نے شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے ساتھ مل کر ایک مفت ملٹی اسپیشلٹی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا ہے، واضح رہے یہ کیمپ گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال جگتٹی، جموں میں منعقد ہوا ۔اس کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر سنجے شرما،ہیلتھ سروسز جموں کے ڈائریکٹرڈائریکٹر اور ریلیف آرگنائزیشن جموں و کشمیر سے ڈاکٹر ریاض اے سی آر، گلوبل ہیلپنگ ہینڈ کے چیئرمین جتن بھٹ و دیگران کی موجودگی میں ہوا ۔اس موقع پرہیلپنگ ہینڈ نے جموں و کشمیر سے بیماریوں کے خاتمے کے لیے تنظیم کی لگن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کا جلد پتہ لگانا جموں و کشمیر کو بیماریوں سے پاک بنانے کی سمت اہم پہلا قدم ہے۔ واضح رہے گلوبل ہیلپنگ ہینڈخطے میں ان ہیلتھ کیمپوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد عام لوگوں میں بیماری کی جلد تشخیص کے لیے سہولت فراہم کرنا اور بیداری پیدا کرنا ہے۔اس دوران صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی سرشار ٹیم، جس میں ڈاکٹر بھانو پرتاپ ، ڈاکٹر وشو دیو سنگھ (انٹرنل میڈیسن) و دیگران شامل تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا